لاہور (پی این آئی) سینیئر صحافی عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں بتایا تھا کہ اگر ہم اسرائیل کے مؤقف میں لچک پیدا کریں تو ہمیں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا جا سکتا ہے ۔ سینیئر صحافی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وزیراعظم عمران خان کو کئی ممالک کی
جانب سے یہ آفر دی گئی کہ پاکستان اسرائیل کے معاملے میں نرمی پیدا کرے تو پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔جبکہ عمران خان خان نے یہ تمام آفرز ٹھکرا دی تھیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کبھی اسرائیل کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹ سکتا ۔ عمران خان کو یہ آفر بھی کروائی گئی تھی کہ اگر وہ اسرائیل کے معاملے پر لچک پیدا کریں تو پاکستان گرے لسٹ سے بھی نکل سکتا ہے ۔اپنے پروگرام میں صحافی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ابھی نندن کی گرفتاری پر مجھ سےکہا تھا کہ “‘ جہاز تو ہمارا بھی گر سکتا تھا، یہ تو اللہ کا شکر ہے کہ پاک فوج نے بھارت کا جہاز مار گرایا، اگر ہمارا جہاز تباہ ہوتا تب بھی ہم پاک فوج کا ساتھ دیتے ، کیونکہ جنگ کی صورت میں جنگ فوج نے کرنی ہے اور ہم نے آرمی کو سپورٹ کرنا ہے ۔بھارت کی جانب سے یہ حملہ اسرائیلی سپورٹ سے ہوا ہے”” ۔ صحافی عمران خان نے کہا کہ ابھی نندن کی گرفتاری کے موقع پر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر تھے، کسی نے اس وقت اس واقعے میں کوئی متنازعہ بیان نہیں دیا تھا، صرف مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ابھی نندن کی رہائی بیرونی دباؤ کی وجہ سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ کسی اپوزیشن رہنما نے اس عمل کی مخالفت نہیں کی تھی، بلکہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ آج 65 کی جنگ کی یاد تازہ ہوگئی جبکہ بلاول بھٹو نے پائلٹ کی رہائی کے معاملے پر کہا تھا کہ وزیراعظم کا یہ احسن اقدام ہے، بھارت کو خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش قبول کرے۔صحافی عمران خان نے کہا کہ اب اچانک سردار ایاز صادق نے یہ جھوٹا پراپیگنڈہ فوج کو بدنام کرنے کے لیے شروع کیا ہے، اس وقت سب پاک فوج کی تعریفیں کررہے تھے، کیونکہ میاں برادران کے ان سے مذاکرات چل رہے تھے، اب ان کو فوج بری لگتی ہے اور یہ حکومت کے بجائے ملک کو نقصان پہنچانے کی راہ پر چل پڑے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں