اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز میں کورونا کیسز کی تصدیق، اب تک کتنے ادارے کورونا کیسز پر سیل کیے جا چکے ہیں؟

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن ون میں کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ،ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو مراسلہ بھیج دیا۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن ون میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق

اسلام آباد کے 53 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز نکلنے پر سیل کیا جا چکا ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق زعیم ضیاء نے کہاکہ 58 سے زائد نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو مکمل سیل کیا جا چکا ہے،اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 152 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close