گلگت(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے زیراہتمام آج پیر کو2 نومبر کو مسلم لیگ (ن) نے چیف الیکشن کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دینے اعلان کردیا۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سنٹرل سکیریٹریٹ گلگت سے جاری بیان میں کہاگیاکہ الیکشن ایکٹ 2017 کے قوانین کی وفاقی حکومت اور گنڈاپور نے دھجیا
اڈائی۔مسلم لیگ گنڈا پور کو گلگت بلتستان بدر کرنے کے لئے 36 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہونے پر مسلم لیگ (ن) نے حلقہ 1,2,3 کے تمام کارکنوں اور جمہوریت قانون پسند )(آج) پیر کو 12 بجے سنٹرل سیکٹریٹ جمع ہونگے جہاں سے ریلی کی شکل میں چیف الیکشن کمشنر کے آفس کی طرف روانہ ہونگے۔بیان میں کہاگیاکہ گلگت بلتستان کی تمام جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کو بھی اس دھرنے میں شرکت کی اپیل ہے دھرنے کا اگلا مرحلہ گورنر آفس کے سامنے ہوگا مسلم لیگ (ن) نے ایک دفعہ پھر سپریم اپلیٹ کورٹ اور چیف کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں