تحریک انصاف حکومت میں جہانگیر ترین کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ،ڈیڑھ ارب روپے کاجرمانہ

لاہور (پی این آئی) تجزیہ کار عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین نے یورپ میں

ایک ٹرسٹ بنا رکھا ہے جس کے اکاؤنٹ میں 30 ملین امریکی ڈالر موجود تھے۔ یہ پاکستانی حساب سے 48 ارب روپے بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے جہانگیر ترین سے ان پیسوں کی منی ٹریل مانگی گئی تھی جو انہوں نے فراہم نہیں کی۔ اس کی وجہ سے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو ڈیڑھ ارب روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close