لاہور (پی این آئی) وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا، فی الحال سکول بند نہیں کریں گے، سکولوں میں رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے، کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ہے، لیکن صورتحال تشویشناک نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں
کوویڈ19 کے پھیلاؤ پر کڑی نظری رکھی ہوئی ہے۔کورونا کیسز کی بڑھتی تعداد اور پھیلاؤ کو جاننے کیلئے یومیہ بنیادوں پر سکلوں میں رینڈم سپیملنگ کی جا رہی ہے۔ رینڈم سیمپلنگ میں دیکھا گیا ہے کہ سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے۔ لیکن فی الحال صورتحال خطرناک نہیں ہے۔ اس ساری صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر ابھی اسکولوں کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میری اپیل ہے کہ برائے مہربانی کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا آغاز ہوگیا ہے، جس کے ساتھ ہی کورونا کیسز میں بھی اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ حکومت نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کو کنٹرول کرنے اور پھیلاؤ روکنے کیلئے ماسک کو لازمی کردیا ہے۔ جبکہ این سی اوسی نے تمام صوبوں اور مقامی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ کاروباری مقامات پر ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔آج کے کورونا اعدادوشمار دیکھے جائیں تو نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 977 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 17 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 16 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 479, پنجاب میں 10 ہزار 114, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 106, اسلام آباد میں 4 ہزار 271, بلوچستان میں 1 ہزار ایک، گلگت بلتستان میں 380, آزاد کشمیر میں 314 ٹیسٹ شامل ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 97 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 592 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں