عوامی مسائل کے حل کے لیے کام شروع، بزدار حکومت کا آج سے پنجاب بھر میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) بزدار حکومت نے (آج) پیر سے پنجاب بھر میں ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر صدیوں پرانے طرز حکمرانی کو یکسر بدل دیا گیا۔ وزیراعلی کی ہدایت پر (آج) 2نومبر کو ریونیوعوامی خدمت کچہریاں لگائی جائیں گی۔ عثمان

بزدر کا کہنا ہے کہ ہزاروں شہریوں کے ریوینو سے متعلقہ امور موقع پرحل کیے جائیں گے، متعلقہ افسران صبح 10سیدوپہر3بجے تک موجود رہیں گے، ریونیو سے متعلقہ شکایات کا جلدازالہ ہوسکے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close