لاہور (این این آئی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے نارروال سے ن لیگ کے پارٹی عہدیداروں اور سابق تحصیل ناظم شکرگڑھ چودھری محمد احمد سنگھراں اور تحریک لبیک کے امیدوار صوبائی اسمبلی ناصر چوہان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان
مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر افضال ورک، رانا استخار، ناصر اقبال خان، ملک شکیل اعوان ایڈووکیٹ، یونس ملک، محمد شہزاد ایڈووکیٹ، سلمان قریشی ایڈووکیٹ اور مخدوم نسیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ یوکرائن کا کسان تو خو شحال ہو اور ہمارے کسان بے حال ،قیمت 2ہزار فی چالیس کلو ہی سب سے ذیادہ ضروری ہے۔سندھ حکومت کے عمل کرنے اور نیشنل اسمبلی کے جن ممبران نے گندم کی امدادی قیمت 2ہزار مقرر کرنے کی آواز اُٹھائی اُن کا شکریہ۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ1600 والا لالی پوپ اپنے پاس رکھیں کسی اور کام آئے گا اس وقت گندم کی مارکیٹ میں قیمت 24 سو روپے فی چالیس کلو ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال کسان تو خوشحال پاکستان ۔ اگر پاکستان کا کسان خوشحال نہیں تو ملک کی اکانومی پر برا اثر پڑے گا دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں اپنے کسانوں کو مراعات دینا ہونگی ۔ چودھری محمود سنگھراں اور ناصر چوہان نے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کے بعد کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کاوژن سب سے پہلے پاکستان میں ہی سب کی فلاح ہے، اسی مشن کو لے کر آگے بڑھنا ہماری ترجیح ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں