لاہور(پی این آئی)اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا، عثمان بزدار، وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو پاکستان مخالف بیانیے کا حساب دینا پڑے گا۔لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے کورونا وائرس کے باوجود اجتماعات کی سیاست سے گریز نہیں کیا۔اُنہوں نے اپوزیش رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے سینے میں عوام کا درد نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں