علیم خان کی نااہلی ہے کہ مال روڈ پر بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر لگا دی گئیں، کیا ان کی حب الوطنی کسی کو نظر نہیں آرہی، ایاز صادق

اسلام آباد (پی این آئی)علیم خان کی نااہلی ہے کہ مال روڈ پر بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر لگا دی گئیں، کیا ان کی حب الوطنی کسی کو نظر نہیں آرہی، ایازصادق، مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نہ ہم نے این آر او مانگا ہے، نہ ہیوزیرِ اعظم عمران خان سے این آر او

چاہتے ہیں۔ایا زصادق نے اپنے بیان سے متعلق کہا ہے کہ میری کہی ہوئی بات کو حکومت افواجِ پاکستان پر ڈال رہی ہے جو مناسب نہیں، ان کے بارے میں جو میں نے کہا یہ افواج پاکستان پر ڈال رہے ہیں۔ایاز صادق نے حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی خدمت نہیں کر رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان کی نااہلی ہے کہ مال روڈ پر بھارتی پرچم اور مودی کی تصاویر لگا دی گئیں، کیا ان کی حب الوطنی کسی کو نظر نہیں آرہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close