میں نے مریم نواز سے پوچھا کہ کیا آپ ایازصادق کیساتھ کھڑی ہیں؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این این )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مریم نواز سے بات ہوئی ہے ، میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ایاز صادق کے بیان کیساتھ کھڑی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اور پارٹی ایاز صادق کیساتھ کھڑی ہے ،

لندن میں بھی نوازشریف کے قریبی ساتھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ایاز صادق کیساتھ ہیں ، مریم نواز نے کہا ہے کہ جو حکومت کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی ہیں وہ مزید خاموشی اختیار نہیں کرینگے، ہم مزاحمت کرینگے،مجھے معلوم ہوا کہ مریم نواز 10نومبر سے 25نومبر کے درمیان 5یا 6جلسوں سے خطاب کرینگی پورے پنجاب میں ، اگر اس دوران ایاز صادق کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو وہ بھی ان کیساتھ ان جلسوں میں شریک ہونگے ، پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ 25نومبر کو ہے ، لیکن اس سے پہلے ن لیگ اپنے جلسوں کا انعقاد کرنے جارہی ہے ، ساتواں جلسہ ہری پو ر میں بھی رکھا ہواہے ، اس لئے اندازہ ہو جانا چاہئے کہ نوازشریف کا بیانیہ بھی چلے گا اور ایاز صادق کا بھی ۔ایاز صادق اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا انہوں نے ٹانگیں کانپنے کی باتیں شاہ محمود قریشی سے متعلق کیں ، لیکن بھارت اسے توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close