اوکاڑہ (پی این آئی) سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا،
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے ساتھ اپنی 25سالہ رفاقت کو آج قربان کر رہا ہوں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ پہنچا۔ سردار منصب ڈوگر نے کہا کہ پتا نہیں کس کی خوشنودی کے لئے پاک فوج کی فتح کو بدلنے کی کوشش کی ہے نواز شریف کی خوشامد کر کے آپ سپیکر بن گئے حالانکہ آپ اس کی اہلیت نہیں رکھتے تھے۔دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ میں اپنے موقف قائم ہوں میر ے بیان کو افواج پاکستان کے سا تھ نتھی کر کے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی گئی۔ سیاست میں اختلافات ہیں اور ہوں گے لیکن جہاں پاکستان کی بات ہو گی ہم یکجا ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ایاز صادق نے انتہائی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بات کی ہے ان کے بیان کو پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کو شش کی گئی۔ قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، 25جولائی کو آنیوالی دھاندلی زدہ ہم پر مسلط کی گئی۔ ہفتہ کو مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق سے ملاقات کے لیے تشریف لائیے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تقریباً 10 دن پہلے سے ہی یہ ملاقات طے تھی اور اسی سلسلے میں مولانا صاحب تشریف لے کر آئے ہیں لیکن اس میں کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی سوچ ہے اور ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جو چاہتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں