بلدیاتی الیکشن کی آمد، حکومتی اتحادی جماعت نے پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرا دی

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ ق نے ملتان میں پیپلزپارٹی کی اہم وکٹ گرا دی، پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، اور سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا مسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، چودھری پرویز الہیٰ نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے مرکزی

سینئر رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی ملتان کے سابق ایم پی اے رائے منصب علی خان، رائے عارف، چودھری لیاقت جٹ، چودھری صادق ملاقات کی۔اس موقع پر سابق آزاد ضلع چیئرمین پاکپتن اسلم سکھیرا اور احمد اقتدار نے بھی ق لیگی قیادت سے ملاقات کی، ان تمام سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سمیت کسی کو بھی ملک کی حفاظت کرنے والی پاک فوج کے خلاف بات کرنا زیب نہیں دیتا، ملک کی حفاظت کیلئے فوج کے جوانوں نے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ ملک و قوم کو دنیا میں تنہا کرنے والا ہے اس پر ن لیگ کے کچھ لوگ کام کررہے ہیں۔ رائے منصب علی خان اور اسلم سکھیرا نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی کا ویژن وطن کی محبت سے منسوب ہے، اس ویژن کو ملک کے ہر حصے میں پھیلانے کا عزم لے کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہماری پاک افواج کے نام سے کانپتا ہے، فروری 2019ء میں ہمارے جوانوں نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے تھے جس پر مودی نے دلبراداشتہ ہو کر کہا تھا کہ ہمارے پاس رافیل ہوتے تو ہم پاکستان کو جواب دیتے، رافیل ہو یا کچھ اور جذبہ قربانی سے سرشار جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close