سینئر ن لیگی رہنما مصدق ملک سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر مصدق ملک نے لکھا کہ ” میں نے ابھی اپنے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کی، بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور

میں خود کو قرنطینہ کر رہاہوں ۔براہ مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔ شدید افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ مجھے اپنے خاندان کے ایک اہم ایونٹ کو چھوڑنا پڑے گا، میرا نقصان ہوگیا”۔یاد رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک اور ڈ اکٹر انتقال کرگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی وباء کا شکار ہونے والے ڈاکٹر سلطان زیب پشاور میں واقع حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے ، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس ہلاکت کے ساتھ ہی صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 20 ہوگئی ، جب کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر سلطان زیب کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ ملک میں کورونا کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے شہریوں سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ، خصوصی نمبر بھی جاری کردیا گیا ، وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری جہاں کہیں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوتی دیکھیں تو اس کی تصویر فوری طور پر3336262’0335 پربھیجیں ، شہری جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کریں اور ماسک نہ پہننے ، سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھنے اور پرہجوم مقامات پر کی جانی والی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تصویر بھیج دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close