شیر جوان پروگرام کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا، شیر جوان اپنی تقدیر بدلنے اٹھیں گے، ملک کو بدلیں گے، مریم نواز نے اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر جوان پروگرام کا آغاز اتوار یکم نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے، شیر جوان پروگرام ملک کی آن اور شان ہیں جو قائداعظم کی تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے آج اپنی تقدیر بدلنے اٹھیں گے، ملک کو بدلیں گے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے

کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اتوار یکم نومبر سے شیر جوان تحریک کا آغاز وہ رہا ہے، یہ نوجوانوں کی تحریک ہے جو قوم کا بازو ،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کامستقبل ہیں جبکہ جو قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہواول دستہ تھے ۔ مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کیلئے میدان میں آنا ہے، اٹھیے اپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے اس تحریک کا حصہ بنیے، اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے، شیر جوان ملک کی آن اور شان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close