اسلام آباد(آئی این پی)سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ایاز صادق کی طرف سے پارلیمنٹ میں دیئے گئے متنازع بیان کے بعد شہریوں کی طرف سے مختلف تھانوں میں اندراج مقدمات کے لیے درخواست دائر کی
گئی ہیں۔ گزشتہ روز بھی لاہور اور اسلام آباد میں دو درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ہفتہ کو تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواستگزار صدرفیڈرل کیپیٹل یوتھ ونگ اسلام آباد رائے تنویرنے اندراج مقدمہ کی درخواست دیتے ہوئے استدعا کی کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اورافواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی، انہوں اپنی تقریر میں بھارت کے موقف کی تائید کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایازصادق کی تقریرنے افواج پاکستان کی ساکھ اورنظریہ پاکستان کوشدید نقصان پہنچایا، تقریر سے افواج پاکستان اور ہر محب وطن شہری کی دل آزاری ہوئی، ایاز صادق کا بیان گہری اور سوچی سمجھی سازش ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں