نامعلوم افراد نے لاہور کی سڑکوں پر ‘میر جعفر میر صادق ،ایاز صادق مودی کایار ، ایاز صادق غدار کے بینرز آویزں کردیئے

لاہور(آئی این پی)نامعلوم افراد نے لاہور کی سڑکوں پر ”میر جعفر میر صادق ،ایاز صادق”اور ”مودی کایار ” ایاز صادق غدار کے بینرز آویزں کردیئے ‘بینرز اور ولیکس پر لیگی رہنما ایاز صادق کی بھارتی پائلٹ ابھی نندن جیسی تصاویر بنائیں گئیں ہیں ۔مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں اور کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر شدید

غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،سوشل میڈیا ایاز صادق کے غدار والے بینرز ٹویٹ ہوئے جس پر میاں نوازشریف کے ترجمان سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے اپنے ردعمل میں کہا حکومت کا یہ رویہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے پینافلیکس اور بینرز کہاں تیار کروائے گئے ، سیاسی اختلاف میں آپ تمام حدیں پھلانگ رہے ہیں۔سابق وزیر ریلوے نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مفت مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے باز آجائیں ، اور اپنے گھر کو نفرت، انتقام اوردشمنی کی آگ میں جلا کر بھسم نہ کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close