حمزہ شہباز کے نخرے ابھی تک ختم نہیں ہوئے، لیموزین، مرسیڈیز یا چارٹرڈ طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں،بڑا الزام لگ گیا

لاہور(آئی این پی ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز لیموزین، مرسیڈیز یا چارٹرڈ طیارے سے عدالت جانا چاہتے ہیں، انہیں اپنی سالگرہ کیلئے نہیں کرپشن کیسز میں پیشی پر جانا تھا، حمزہ شہباز کا فرعونیت پر مبنی رویہ قابل مذمت ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حمزہ

شہباز کے نخرے ابھی تک ختم نہیں ہوئے، آپ کھربوں ڈالرز کی کرپشن، منی لانڈرنگ کے سرٹیفائیڈ ملزم ہیں، موصوف 2 سال سے وی وی آئی پی احتساب دیکھ رہے تھے، اب حقیقی احتساب کا مزہ چکھیں گے، انہیں ایک عام مجرم کی طرح ٹریٹ کیا جائے گا تو ان کے ہوش ٹھکانے آ جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close