پاکستان کی ہندو برادری کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج، سکھ بھی میدان میں آ گئے

کوئٹہ(پی این آئی)پاکستان کی ہندو برادری کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج، سکھ بھی میدان میں آ گئے، میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف کوئٹہ میں ہندو برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہندو برادری کی جانب سے احتجاجی ریلی کا آغاز

مسجد روڈ کے مندر سے ہوا۔ریلی میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار اور دیگر ہندو عمائدین کےعلاوہ سکھ برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جب کہ ریلی میں مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرے کے شرکا سے خطاب میں پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار اور دیگر مقررین نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے،گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی طرح ہندو اور دیگر اقلیتی برادری کے جذبات بھی محروح ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں