اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان کے بڑے شہر میں کورونا پنجے گاڑنے لگا، مزید آبادیوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا،وفاقی دارالحکومت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6 ٹو، سیکٹر ایف فو، سیکٹر ایف ٹین فور،
آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کردیں۔انتظامیہ کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نےگلیاں سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مذکورہ علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت محدود ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر دکانیں شام پانچ بجے تک بند کردی جائیں گی۔شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شہری گھروں سے باہر نکلیں گے انہیں ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی۔ڈی ایچ او نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف سیکٹرز کی گلیوں میں کورونا سرویلنس کی، بعض گلیوں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ڈی ایچ او کا مراسلے میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیسز والی گلیوں کی بندش ناگزیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں