اس وقت مسلم دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کو متحد کریں ، تقسیم نہ کریں ،حامد میر کی ایک بار پھر وزیراعظم پر شدید تنقید

کراچی (پی این آئی )سینئر صحافی حامد میر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو لیڈر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہے کہ میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں ، اس طرح آپ لوگوں کو متحد نہیں بلکہ تقسیم کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامدمیر نے پروگرام کے اختتام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”آخر میں اتنی سی

بات کرنا چاہتاہوں اور ہو سکتاہے کہ کسی کی طبیعت پر ناگوار گزرے ، اس وقت مسلم دنیا کو ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو لوگوں کو متحد کریں ، تقسیم نہ کریں ، تو لوگوں کو کسی ملک کا یا قوم کا لیڈر اسی وقت متحد کر سکتاہے ، وہ سیاسی اختلاف ضرور کرے ، سیاسی مخالفین پر تنقید بھی کر ے ، لیکن تنقید اس طرح نہ کرے کہ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہے کہ میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا ، پھر آپ لوگوں کو متحد نہیں تقسیم کرتے ہیں ۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close