ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت میں سیرت طیبہ کے مضامین شامل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قومی سیرت کانفرنس میں اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت میں سیرت طیبہ کے مضامین شامل کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قومی سیرت کانفرنس میں اعلان،رحمت اللعالمین ﷺ قومی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم ہر سال رحمت اللعالمین کانفرنس کا انعقاد کریں گے، ہمیں اپنے

عوام بالخصوص نوجوانوں کو سیرت النبی ﷺکےبارےمیں آگاہی دینی ہے، ہمارے نبی ﷺجیسا عظیم انسان نہ آیا ہے نہ آسکتا ہے اور قرآن میں اللہ کا پیغام انسان کی بہتری کےلیے ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ساتویں، آٹھویں اور نویں جماعت میں سیرت طیبہ کے مضامین شامل کریں گے، طلبا جیسے جیسے سیرت طیبہ پڑھیں گے انھیں سمجھ آئے گی، جب تک اسلامو فوبیا کو ایڈریس نہیں کریں گے یہ بڑھے گا، مغرب کے لوگوں کو سمجھ نہیں کہ ہمارا نبی ﷺسےکیسا رشتہ ہے، مغربی معاشرےمیں وہ ادب ہی نہیں جو ہمارےہاں ہے، یورپ میں بہت کم لوگ دین کی پیروی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی معاشرےمیں وہ احترام ہی نہیں جوہمارےہاں ہے، یورپ میں چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف ہے،چھوٹا سا طبقہ اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، اہل مغرب مسلمانوں کی رسول کریم ﷺسے عقیدت کی نزاکت کو نہیں سمجھتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوآئی سی کانفرنس میں کہاتھاکہ مسلم ممالک کواسلاموفوبیاکےمسئلےپرمشترکہ کوششیں کرنا ہونگی اور اقوام متحدہ میں بھی یہی موقف اپنایا کہ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جائے، لیکن مسئلہ سمجھنے کے بجائے مسلمانوں کو تنگ نظر اور اظہاررائےکی آزادی کےمخالف قرار دیاگیا، ہولوکاسٹ سے یہودی کمیونٹی کو تکلیف ہوتی ہے، یہودی میڈیا میں بہت مضبوط ہیں،کسی کو جرات نہیں ہولوکاسٹ پر بات کرے، چار ملک ایسے ہیں جہاں ہولوکاسٹ پر بات کی جائے تو جیل میں ڈال دیتے ہیں، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ہولوکاسٹ پر مزاحیہ کارٹون بنادے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں ے کہا کہ ہمیں وہ کام نہیں کرنا چاہیے جس سے کسی کو تکلیف ہو، ہم بھی آزادی اظہار رائے کو مانتے ہیں،لیکن یہ آزادی اظہار رائے نہیں، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مشن ہے، جس مقصد کیلئے ملک بنا تھا ہم اس سے دور ہوگئے ہیں، جس وجہ سےمسائل کاشکارہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close