نواز شریف کی واپسی کیلئے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا،سابق وزیراعظم کو کب تک واپس لایا جائیگا ؟ وفاقی وزیر کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی کیلئے پہلے مرحلے میں خط لکھا تھا، ان کی واپسی کیلئے دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ برطانیہ 15 جنوری سے قبل انھیں پاکستان واپس بھیج دے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کچھ حدود وقیود ہیں جن کا

خیال رکھنا ہوگا۔ حکومت مخالف اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماو¿ں کو بات کرنے کا پتا نہیں ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ حکومت مخالف بیانیہ بناتے ریاست ہی کیخلاف شروع ہو گئے ہیں۔ لیگی رہنما سردار ایاز صادق نے من گھڑت بیانیہ بنایا۔ انہوں نے جس میٹنگ کا ذکر کیا، میں بھی اس میں موجود تھا۔ میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے مودی سرکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان نے بھارت میں گھس کر مارا تھا۔ بھارت دوبارہ ایسی حرکت کرے گا تو دوبارہ گھس کر ماریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close