میں بشریٰ بی بی کے بغیر کچھ بھی نہیں،وزیراعظم عمران خان نے حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ان کی روح کی ساتھی ہیں اور وہ ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں۔ جرمن جریدے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ نے کچھ عرصہ پہلے دوبارہ شادی کی ہے، فرسٹ لیڈی بشریٰ بی بی ایک جانی مانی روحانی

شخصیت ہیں، کیا آپ سیاسی معاملات میں ان سے مشاورت کرتے ہیں؟‘اس سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایک بیوقوف شخص ہی اپنی بیوی کے ساتھ ہر معاملے پر گفتگو نہیں کرتا ہوگا، بشریٰ بی بی بہت سمجھدار ہیں، میں ان کے ساتھ ہر معاملے پر بات کرتا ہوں، میں حکومتی معاملات اور مشکل صورتحال پر بھی مشاورت کرتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی ان کی روح کی ساتھی ہیں،’میں ان کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close