مریم نواز اور شہباز شریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ، مریم نواز نے چچا شہبا ز شریف کو منانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) نجی ٹی وی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں مریم نواز اور شہباز شریف گروپ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کو اپنے حالیہ بیانیے پر منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی سلسلے میں ان کی

ہفتہ کو شہباز شریف کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کی ملاقات کے بارے میں سپریٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر بھی اس ملاقات میں ساتھ ہوں گے۔ مریم نواز کو محکمہ داخلہ پنجاب کی اجازت کے بعد شہباز شریف سے ملنے دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close