اسلام آباد کے کتنے علاقوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر محمد ضعیم ضیاءنے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی ٹیموں نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے نگرانی کی سرگرمیاں انجام دیں۔جمعہ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے نام لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے کہا کہ وفاقی

دارالحکومت اسلام آباد کی مختلف گلیوں میں کورونا وائرس کے کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ان علاقوں میں گلی نمبر 18، ایف سکس ٹو، گلی نمبر 1 ایف سکس تھری، گلی نمبر 53 ایف سکس فور، گلی نمبر 55 ایف ٹین فور، گلی نمبر 17 آئی ٹین ٹو شامل ہیں۔ انہوں نے مذکورہ علاقوں میں وائرس کی منتقلی کو محدود کرنے کے لئے ان گلیوں کو بند کرنے کی سفارش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں بروقت اور مناسب سمارٹ لاک ڈاون سے اسلام آباد میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ لہذا عوامی مفاد میں ان گلیوں میں لاک ڈاون کی سفارش کی جاتی ہے۔ مزید برآں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی ٹیمیں ایس او پیز پر عمل درآمد کو چیک اور متعلقہ گلیوں اور ملحقہ علاقوں میں کورونا کے کیسز کی نشاندہی کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close