نامور اینکر پرسن کاشف عباسی کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

کراچی (پی این آئی) معروف اینکر پرسن کاشف عباسی کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔کاشف عباسی کی والدہ شہناز عباسی کچھ عرصے سے علیل تھیں ۔اطلاعات کے مطابق انکی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات انکی رہائش گاہ پر ادا کی جائیں گی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں معروف صحافی ارشاد بھٹی

نے کہا کہ دوست کاشف عباسی کی والدہ کی وفات کا سن کر دل دُکھی،کیا بہادرماں،کیا محبت کرنے والی ماں،اکثربیماری کی شدت میں انتہائی تکلیف دہ لمحوں میں بھی مسکرا رہی ہوتیں،وہ میری ماں جیسی تھیں،اُن کے ساتھ رات گئے تک بیٹھنا،زمانے بھر کی باتیں کرنا ہمیشہ یادرہے گا۔ماں جی۔۔لو یواللہ آپکو جنت میں جگہ دے۔سینئر صحافی حامد میر نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کا دن اور 12 ربیع الاول اس مبارک دن اللہ تعالیٰ نے ایک نیک دل خاتون کو اپنے پاس بلایا ہے اللہ تعالیٰ کاشف عباسی صاحب کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور انکے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔سینئر اینکر پرسن معید پیرزادہ نے بھی کاشف عباسی سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کاشف عباسی کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ اللہ پاک اہل خانہ اور چاہنے والوں کو صبرو جمیل عطا کرے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close