دریائے سندھ سے نکل کر نواب شاہ کی چھوٹی نہر میں پھنس جانے والی ڈولفن کے ساتھ شہریوں نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر

کراچی(پی این آئی)دریائے سندھ سے نکل کر نواب شاہ کی چھوٹی نہر میں پھنس جانے والی ڈولفن کے ساتھ شہریوں نے کیا سلوک کیا؟ افسوسناک خبر۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ نوابشاہ کینال میں دریائے سندھ میں شہریوں کی لاپرواہی سے ڈولفن مرگئی، ڈولفن دریا سے نکل کر نواب شاہ کی چھوٹی کینال میں پھنس گئی

تھی۔وائلڈ لائف کی ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی شہریوں نے اُسے کینال سے نکال لیا، ڈولفن پر فوری طور پر گیلا کپڑا رکھا جاتا لیکن شہریوں نے اسے کندھے پر اٹھایا۔ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے قوانین کے تحت سیشن کورٹ میں کیس داخل کیا جائے گا۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کو تین سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close