لاہور(پی این آئی)آل شریف میں پھوٹ پڑ چکی ہے، شہباز شریف کے خاندان کا جاتی امرا میں آنا جا نا بند ہے، مریم نواز پارٹی اپنے نام رجسٹر کرانے والی ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا،پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ آل شریف میں پھوٹ پڑ چکی ہے، شہباز شریف کے خاندان کا جاتی امرا میں آنا جا نا بند
ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مریم نواز مسلم لیگ ن کا کنٹرول سنبھالنے کے لیے پارٹی اپنے نام رجسٹرڈ کرانے کا فیصلہ کرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکس اچار پارٹی دسمبر کا مہینہ نہیں دیکھے گی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نوازشریف اور بیگم صفدر اعوان کو واضح پیغام دے چکے ہیں وہ ان کے بیانیے کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں