ابھی نندن کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ تقریر، ایاز صادق کے خلاف مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست

اسلام آباد(پی این آئی)ابھی نندن کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ تقریر، ایاز صادق کے خلاف مقدمے کے لیے تھانے میں درخواست۔اسلام آباد تھانہ سہالہ میں مقامی شہری قاضی صہیب شبیر سکنہ ماڈل ٹاون ہمک اسلام آباد نے سابق سپیکر ایاز صادق کے خلاف قومی اسمبلی میں ملک سلامتی کے خلاف بلند بانگ زبان استعمال

کرنے پر درخواست جمع کروا دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے بیان سے نہ صرف پوری قوم کی دل آزاری ہوئی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان کی فتح تھی جسے رکن قومی اسمبلی نے غلط بیان کیا لہذا ان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close