مریم نواز کی ووٹ کو عزت دو مہم جاری، پاسبان کارکنوں کو اہم ذمہ داری دیدی گئی

لاہور (پی این آئی)مریم نواز کی ووٹ کو عزت دو مہم جاری، پاسبان کارکنوں کو اہم ذمہ داری دیدی گئی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں ‘ووٹ کو عزت دو پاسبان کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں حکومت مخالف تحریک میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز ماڈل ٹائون لاہور میں پارٹی

کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ‘ووٹ کو عزت دو پاسبان’ کے کارکنوں سے ملاقات کے لیے پہنچیں تو کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہماری مہم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوری کلچرکو پروان چڑھانا اور آئین کی پاسبانی ہے، مضبوط آئین خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close