اسلام آباد (پی این آئی)وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا عید میلاد النبی صلی اللہ عیلہ و سلم کے موقع پر پیغام، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپؐ کی بے مثل تعلیمات انسانوں کیلئے
مشعل راہ ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اس موقع پر قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ ہم سب کےلیے نمونہ ہے۔صدر پاکستان نے کہا کہ عدل وانصاف، مذہبی و سماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی۔ کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصور سے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں گے جس کیلئے سفرکا آغاز کردیا ہے اور اب منزل زیادہ دور نہیں۔پوری انسانیت کی فلاح یقینا آپ کی سنت طیبہ کی پیروی میں ہے۔ ہماری زندگی میں بھی نبی کریم ﷺکی تعلیمات کا عکس نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی حیات سےامن، بھائی چارےاورباہمی احترام کا درس ملتا ہے۔ افسوس ہے کہ مغرب میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے قابل مذمت واقعات ہوئے۔صدر نے کہا کہ ان قابل مذمت واقعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ ایسے اقدامات نفرت اور تقسیم کا باعث بنتے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گستاخانہ اقدامات بین المذاہب امن اور مکالمے کی روح کے خلاف ہیں۔عالم اسلام کے رہنما حرمت رسول ﷺکے تحفظ کے لیے متفقہ مطالبہ عالمی اداروں کے سامنے پیش کریں۔ اسلام فوبیا سے نمٹنے کےلیے حیات طیبہ اور پیغام قرآن کو عام کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ جشن عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات میں کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں