عدل وانصاف،مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)عدل وانصاف،مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی، عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام پیغام، وزیراعظم عمران خان نے عید میلادالنبیﷺکےموقع پرقوم کے نام پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدل وانصاف،مذہبی وسماجی

آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی۔ملک بھر میں عیدمیلادالنبی ﷺ آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کاعید میلادالنبیﷺکےموقع پرقوم کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ حضرت محمدؐ خاتم النبیین کے یوم ولادت پرقوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سرور کائنات کی حیثیت بےمثال آفتاب کی ہے،آپؐ کی بےمثل تعلیمات انسانوں کیلئے مشعل راہ ہیں،آپؐ کی حیات مبارکہ جہد مسلسل اورانسانیت کی رہنمائی ہے،آپؐ کی حیات فلاح پر مشتمل عظیم نظام کے قیام سے عبارت ہے،آپؐ نے بےمثال فلاحی ریاست قائم کرکے دکھائی۔آج فلاح عامہ کی بنیاد پرتشکیل معاشرے انہی اصولوں پرقائم ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ عدل وانصاف،مذہبی وسماجی آزادی کا عملی نمونہ ریاست مدینہ تھی،مغرب نے ریاست مدینہ سے رہنمائی لے کرانسانی فلاح کیلئے کام کیا،کوشش ہے ریاست مدینہ کے تصورسے مکمل رہنمائی حاصل کریں،وطن عزیزکو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالیں،ہم نے اس سفرکا آغازکردیا اب منزل زیادہ دورنہیں۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا کو پہلے مرحلے میں اللہ کی مدد سے زیادہ پھیلاؤ سے روکا۔کچھ عرصہ سے کورونا کی دوسری لہرسراٹھارہی ہے،ہمیں چاہیے کہ مسلسل احتیاطی تدابیرپرعمل پیرارہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close