کیپٹن صفدر نے تمام مقدمات ختم ہونے کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ حکومت جانے سے پہلے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے حکومتی رہنماؤں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا

کہ ان کی بدنیتی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔کیپٹن(ر) صفدرنے کہا کہ ہم پر یہ سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے جبکہ ہر 20دن بعد مجھ پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔کیپٹن(ر)محمد صفدر نے کہا کہ مقدمہ میں جب کچھ نہیں بنتا تو دہشت گردی کی دفعات ڈال دیتے ہیں، اسی طرح پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close