تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں کن جماعتوں کیساتھ اتحاد کرنے جارہی ہے؟ بڑی خبر آگئی

حیدر آباد(پی این آئی) جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر حصہ لیں گے اور پیپلز پارٹی جو چند ضلعوں تک محدود کردیا جائے گا،مولانا نورانی کے بیٹے کی زبان نہیں پھسلی ان سے نواز شریف نے آزاد

بلوچستان کی بات کروائی ہے ۔وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی آمد پر منعقدہ معززین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ سندھ کو پیپلز پارٹی نے تباہ کردیا ہے یہاں جو بھی ترقیاتی کام ہو ئے وہ فوجی دور حکومت میں ہو ئے ہیں میں تبلیغی دورے پر بنگلہ دیش گیا تو وہاں بھی مجھے بتایا گیا کہ جنرل ایوب خان کے دور میں یہاں 8میڈیکل کالجز بنائے گئے دیگر تعلیمی ادارے ، اسپتال اورکارخانے قائم کئے گئے پاکستان میں بھی صنعتی ترقی انہی ں کے دور میں ہو ئی تھی انہوں نے کہاکہ سندھ میں بھی جو ترقیاتی کام جنرل مشرف کے دور میں ہو ئے وہ موجودہ سندھ حکومت نے تباہ و برباد کردیئے ہر جگہ برا حال ہے کرپشن عروج پر ہے میں نے اور جی ڈی اے نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی تھی کہ وفاقی وزراءباہر نکلیں اور ملک بھر م اپنے شعبوں کا جا ئزہ لیں سندھ میں حیسکو کا رویہ درست نہیں ہے عوامی شکایات بہت زیادہ ہیں جس کے بعد اسد عمر نے دورہ کیا اور اب عمر ایوب آئے ہیں مزید وزراء بھی آئیں گے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی تحریک جلد ناکامی سے دوچار ہو گی کوئٹہ میں اویس نورانی نے آزاد بلوچستان کی بات کی ان کی زبان نہیں پھسلی تھی انہوں نے ایسا نواز شریف کے کہنے پر کیا تھاانہوں نے کہاکہ سندھ کا آئی جی اگر اغوا ہوا ہے تو اسے آئی جی رہنے کا کیا حق ہے مجھے افسوس ہے کہ پولیس کو سندھ حکومت سیاسی طور پر استعمال کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close