کیوں تھر کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، بتائیں سندھ کے عوام پانی کی بوند بوند کو کیوں ترستے ہیں ؟ بلاول بھٹو سے سوال کر دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول زرداری جھوٹ کی ترویج میں مصروف ہیں، ہر جگہ مکر وفریب سے بھرپور تقاریر کی جا رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام کو باور کروانے کی کوشش کی

جا رہی ہے کہ انکے دور میں دودھ شہد کی نہریں بہتی تھیں، عوام انکا جھوٹ سننے کیلئے تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام آپکے بیان کردہ سبز باغ کے جھوٹ کا نہیں سرے محل اور اربوں کی منی لانڈرنگ کا سچ سننا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہاکہ گلگت کی عوام کو بتائیں کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کے ساتھ کیا کیا، بتائیں کہ کیوں تھر کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، بتائیں سندھ کے عوام پانی کی بوند بوند کو کیوں ترستے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close