عوام تیار ہو جائیں، فی یونٹ بجلی ایک روپے 36 پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کی سماعت مکمل ، فیصلہ کب ہو گا؟ جانیئے

ا سلام آباد (این این آئی)ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 36پیسے مہنگی کرنے کیلئے سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی ، چیئرمین نیپرا کے مطابق درخواست پر فیصلہ ایک ہفتے میں کریں گے ۔ جمعرات کو نیپرا نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ

کے تحت فی یونٹ بجلی مہنگی ایک 36پیسے مہنگی کرنے سے متعلق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی ، نیپرا کی طرف سے بجلی پیداوار کیلئے 10ارب روپے کے فرنس آئل کے استعمال پر اعتراض اٹھایا گیا چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ستمبر میں 5ارب روپے کا اضافی فرنس استعمال کیا گیا ،نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کے حکام کے مطابق ستمبر میں پاور پلانٹس کو گیس اور ایل این جی کی کم فراہمی کے باعث فرنس آئل استعمال کرنا پڑا ،چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اتھارٹی کو بجلی صارفین کا خیال بھی رکھنا ہے ، فرنس آئل استعمال کے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ہفتے میں فیصلہ سنائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close