اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک حکمت عملی سے چلتے ہیں، 1999 میں بھارت نے بھی پاکستان کو آفیسر واپس کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے ہیں مگر ایاز صادق
نے جو کہا اس پر بہت افسوس ہوا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایاز صادق جیسے لوگوں پر حیران ہوں جنہیں بات کرنے کا پتا نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نہ ان لوگوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے، نہ اپنے الفاظ پر کنٹرول ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے میچور ریاست کی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ابھی نندن کو رہا کیا۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ایاز صادق کے بیان کو جھوٹ قرار دیا تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پر تنقید ضرور کریں مگر ریاست کو نشانہ نہ بنائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں