تحریک انصاف کو بڑی شکست، ن لیگ کو انتخابات میں کامیابی مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لطیف آفریدی سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے،احمد شہزادفاروق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری منتخب ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی غیر

سرکار ی نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔عبدالطیف آفریدی نے 1010ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ حامد خان گروپ کے عبدالستار خان نے 796ووٹ حاصل کیے ۔ عبدالطیف آفریدی کو اپنے مدمقابل پر 214ووٹوں کی برتری حاصل رہی ۔عبدالطیف آفریدی کو لاہور رجسٹری سے 170ووٹوں کی لیڈملی تھی۔احمد شہزاد فاروق رانا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے ، انہوں نے 1132ووٹ جبکہ ان کے مخالف امیدوار عامر سہیل سلیم نے 364ووٹ حاصل کیے۔انہوں نے 768ووٹوں سے واضح برتری سے جیت اپنے نام کی۔ سپریم کورٹ بار کے وکلا کی سب سے زیادہ 1329 تعداد کا تعلق لاہور سے ہے۔لاہور رجسٹری سے انتخابات میں حصہ لینے والے ووٹرز کی تعداد 1ہزار 329 ہے جبکہ مجموعی طور ہر 3 ہزار 77 وٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close