لاہور(پی این آئی)صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز تیز ی سے بڑھ رہے ہیں لیکن لوگ ابھی بھی یقین نہیں کررہے ۔ بڑے شہروں میں وبا تیزی سے پھیلتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی بھی کورونا کا یقین نہیں کررہے
، مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل کورونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہوگئی تھی ، سکولز اور کالجز بڑی مشکل کے بعد کھولے گئے لیکن اب صورتحال بگڑرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 1200علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے، کمرشل ادارے رات 10بجے بند ہوجائیں گے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کوروناصورتحال،شہری احتیاطی تدابیرپرعمل کریں ،ہجوم والی جگہوں پرماسک لازمی پہنیں۔صوبائی وزیرنے خبردار کیا ہے کہ وبا بڑے شہروں میں تیزی سے پھیلتی ہے،دنیا کی بڑی معیشتوں کو کورونا سے نقصان ہوا ہے۔ لاہور،راولپنڈی،فیصل آباد،گوجرانوالہ اسموگ سے زیادہ متاثرہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں