حکومت نے موبائل سروس بند رکھنے کا اعلان کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی) موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر بلوچستان حکومت کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت میں سیکورٹی خدشات کے

باعث کل صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔کچھ روز قبل پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران بھی سیکورٹی خدشات کی وجہ سے موبائل فون سروس بند کی گئی تھی، جبکہ اسی روز کوئٹہ میں دہشت گردی کی کاروائی بھی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ کل بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close