کیا واقعی محمد زبیر کا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیساتھ 40سال پرانا تعلق ہے؟ اسد عمر نے حقیقت بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی محمد زبیر کے منہ سے آرمی چیف بننے سے پہلے تک جنرل باجوہ کا نام نہیں سنا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن ارشد شریف نے سوال کیا کہ کیا آپ کے بھائی محمد زبیر کا جنرل باجوہ سے 40 سال پرانا تعلق

ہے؟ اس سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ جب تک جنرل باجوہ آرمی چیف نہیں بنے تک انہوں نے اپنے بھائی محمد زبیر کے منہ سے ان کا نام نہیں سنا تھا۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی فیملی کے ساتھ ان کا قریبی تعلق رہا ہے، جنرل باجوہ کے بڑے بھائی کے ساتھ ہمارے بڑے بھائی کا تعلق رہا ہے لیکن زبیر کے جنرل باجوہ سے تعلق کا علم نہیں ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا تھا کہ ان کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ 40 سال پرانا تعلق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close