اسلام آباد (پی این آئی) گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر سینیٹر فیصل جاوید نے پاک فرانس پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے طور پر پاک فرانس پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ
چیئرمین سینیٹ کو بھجوادیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فرانسیسی فرینڈ شپ گروپ کو مکمل طور پر تحلیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت سے یورپ میں اسلاموفوبیا کو مزید ہوا ملے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگا، فرانسیسی صدر کے اقدام سے انسانیت کو اس نقصان کا اندیشہ ہے جو نازی یا نسل پرست بھی نہیں پہنچا سکے.سینیٹر فیصل جاوید نے مطالبہ کیا کہ ازی ازم کیطرح مقدس ہستیوں کی ہتک و توہین کیخلاف عالمی سطح پر قانون سازی وقت کا تقاضا ہے، اظہارِ رائے کی آزادی کے نام پر کروڑوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی فرانسیسی منطق ناقابل قبول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں