لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 350 سستے سہولت بازاروں کا قیام عمل میں لایاگیا ہے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے اورسہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں
دستیاب ہے جبکہ10 کلو آٹے کا تھیلا 420 روپے میں فراہم کیا گیا ہے۔عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے مہیا کیا جا رہا ہے اورسستے سہولت بازاروں میں چینی 85 روپے کلو کے حساب سے صارفین کو مل رہی ہے۔سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہیں۔سستے سہولت بازاروں سے عوام کو مہنگائی سے ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سستے سہولت بازاروں کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کیلئے مثالی اقدام ہے۔سستے سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں دستیاب ہیںاورتمام سہولت بازاروں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اورکسی کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں