اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ۔جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اسلام آباد کے مختلف مراکز کا دورہ کیا ،عوام کو ماسک پہننے کی تلقین کی اور ماسک نہ پہننے والے افراد کو وارننگ دی گئی،دکانوں کے اندر ماسک
نہ پہننے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پاکستان سیکرٹریٹ اور میٹرو بس شٹیشنز کا بھی دورہ اور ماسک پہننے پر تلقین کی گئی اور وارننگ دی گئی۔ڈی سی نے کہاہک شہر میں دفعہ 144 کا نفاظ کر دیا گیا ہے،عوام سے گزارش ہے کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،شام پارکس اور رات 10 بجے تمام کمرشل ایریا بھی بند کر دیئے جائیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں