اپوزیشن کا اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج، شیم شیم کے نعرے لگائے

اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں اپوزیشن نے آئی لینڈ اتھارٹی سے متعلق آرڈیننس معاملے پر اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا ۔ جمعرات کوسینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ صوبوں کی ملکیت پر آرڈیننس کے ذریعے قبضہ کرنا غیر آئینی ہے، آرڈیننس فیکٹری سے رات کے اندھیرے میں کس طرح آرڈیننس جاری کر

کے قبضہ کیا جا سکتا ہے۔ بہرامند تنگی نے کہاکہ اس معاملے پر بات چیت ہوتی یا پارلیمان میں معاملہ زیر بحث آتا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ آرڈیننس کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اب اس پر انتظار کرنا چاہئے۔ ایوان میں اپوزیشن ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا رور شیم شیم اور نامنظور کے نعرے لگائے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close