حیدرآباد سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھیں گے، اسلام آباد پشاور موٹروے پر چار ریسٹ ایریاز کو ایم ون کے معیار کے مطابق لے جائیں گے، مراد سعید کا انکشاف

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مراد سعید نے بتایا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹرویز کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھیں گے،اسلام آباد پشاور موٹروے پر چار ریسٹ ایریاز کو ایم ون کے معیار کے مطابق لے جائیں گے۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عتیق شیخ نے سوال کیاکہ پاکستان اور امریکہ کے موٹرویز کا معیار

یکساں کیوں نہیں ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ حیدرآباد سکھر موٹرویز کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھیں گے،کراچی حیدرآباد موٹروے اور دیگر موٹرویز کے معیار کا فرق ہے۔ مراد سعید نے کہاکہ موٹرویز کے لیے ایک معیار ہوتا ہے اور اس کی سرٹیفکیشن ہوتی ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے سوال کیاکہ ایک پاکستان میں دو طرح کے موٹرویز ہیں ۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ اسلام آباد پشاور موٹروے پر چار ریسٹ ایریاز کو ایم ون کے معیار کے مطابق لے جائیں گے ،وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ دو موٹرویز پر ہر سال ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ ہوتا ہے،سابق حکومت کے معاہدے کے مطابق ہر سال ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ ہوگا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں