بجلی گیس کے بلوں نے ارکان پارلیمنٹ کی چیخیں نکلوا دیں، آئیسکو اور سوئی ناردرن کے ذمہ داران طلب کر لیئے گئے

اسلام آباد(پی این آئی)بجلی گیس کے بلوں نے ارکان پارلیمنٹ کی چیخیں نکلوا دیں، آئیسکو اور سوئی ناردرن کے ذمہ داران طلب کر لیئے گئے، پارلیمنٹ لاجز کے لاکھوں روپے میں بجلی و گیس کے بلزکے معاملے پر سوئی ناردرن کمپنی کے ذمہ داران کو طلب کرلیا۔سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پارلیمنٹ

لاجز میں لاکھوں روپے کے بجلی و گیس کے بلز بھیجے جانے کے معاملے پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں آئیسکو اور سوئی نادرن کمپنی کے زمہ داران کو طلب کرلیا۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا ہے کہ جو نئے ممبرز لاجز میں شفٹ ہوتے ہیں انہیں تنخواہ سے زیادہ بلز آتے ہیں، گیس کے بلز بھی خالی رومز میں جاری رہتے ہیں یہاں تک کہ نئے ممبر کو سابقہ بقایہ جات کے ساتھ لاکھوں روپے کے بلز بھجواتے ہیں اب تک تین ممبران کی جانب سے شکایت سامنے آئی ہیں اس لئے ہم اس معاملے کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close