شبلی فراز نے کیوں وضاحت کی کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی؟

اسلام آباد (پی این آئی)شبلی فراز نے کیوں وضاحت کی کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی؟، اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت مجرم اور مفرور سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے تمام قانونی وسائل استعمال کر رہی ہے ۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں

نے نواز شریف سے کہا کہ وہ قومی اداروں خصوصاً عدلیہ اور مسلح افواج کو نشانہ بنانے اور تنقید کرنے کے بجائے وطن واپس آکر بد عنوانی کے مقدمات کا سامنا کریں۔شبلی فراز نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ اُسے عوامی حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close