گیس کے بحران کے لیے تیار ہو جائیں، عمر ایوب نے وارننگ دے دی

کراچی(پی این آئی)گیس کے بحران کے لیے تیار ہو جائیں، عمر ایوب نے وارننگ دے دی ، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے گیس بحران سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت گیس کی قلت ہے۔حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ سندھ میں گیس کی پیدوار اس سال سے کم ہونا

شروع ہو جائے گی۔عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بھی دو سے تین سال میں گیس کی قلت پیدا ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کی اتحادی جماعتیں پبلک سروس پر یقین رکھتی ہیں، پی ڈی ایم جلسے کرے لیکن اگر پاکستان سے غداری کریں گے تو عوام انہیں نہیں بخشیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ ڈسپنسری، سڑکیں اور اسکولوں کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ 50 سال پیچھےچلےگئے ہیں، پی ڈی ایم اتحاد ذاتی مفادات کے تحفظ اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close