اسلام آباد (پی این آئی)ٹماٹر 180، لہسن 340 اور آلو 100 روپے کلو، معاملہ اسمبلی میں اٹھا دیا گیا، مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بت نے ٹماٹر 180،لہسن 340اور آلو 100روپے کلو فروخت ہونے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرادی۔یہ ایوان سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا
اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔عام مارکیٹ میں منافع خور سرکاری ریٹس پر رعملدرآمد نہیں کررہے۔ٹماٹر 180روپے،لہسن 340اور آلو 100روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔مہنگائی نے عام آدمی کی کمر پہلے ہی توڑ دی ہے۔ناجائز منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سبریوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنائی جائے۔ناجائز منافع خوروں کےخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں